بس اورٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 4افراد زخمی

گوجرہ (نامہ نگار)تیز رفتار بس کا ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم چار افراد زخمی۔ معلو م ہوا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی نمبری LHN149 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گوجرہ جارہا تھی جس پر مکئی کے گُلے اور لکڑی کا برادہ لوڈ تھا جو کافی پھیلا ہوا تھا کہ ایک تیز رفتار بس نمبری CAS3355 فیصل آ باد سے ٹو بہ ٹیک سنگھ کی طرف جا رہی تھی جو تیز رفتاری کے باعث چک نمبر 302 ج ب کے ٹریکٹر ٹرا لی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں بس میں سوار چار افراد معمولی زخمی ہو گئے جبکہ بس اور ٹریکٹر ٹرا لی کا لاکھو ں روپے کا نقصا ن ہوااطلا ع ملنے پر پو لیس موقع پر پہنچ گئی اور کا رروائی کا آ غاز کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں