گوجرہ(نامہ نگار)بس اور ٹرالے میں ٹکر کے نتیجہ میں دوافرادشدید زخمی ہو گئے۔معلوم ہواہے کہ بس نمبر9934جے اے راجن پور سے گجرات جا رہی تھی کہ اڈا نواں لاہورکے قریب پیچھے سے آنیوالے ٹرالہ نمبر 469ٹی ایم بی نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں دوافراداخترحسین اورمحمد سجاد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو گوجرہ منتقل کر دیاگیا جہاں پر انہیں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے جبکہ دونوں ڈرائیورموقع سے فرارہو گئے تھانہ نواں لاہور پولیس مصروف کارروائی ہیں۔
47