بس سے اترتے مل ورکرز کو ڈالہ نے کچل ڈالا،1جاں بحق،3زخمی،خاتون گاڑی کی ٹکر سے چل بسی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) شیخوپورہ روڈ پر بلوچنی سٹاپ پرتیز رفتار ڈالہ نے بس سے اترتے 4افراد کو کچل دیا۔ ایک جاں بحق3بری طرح زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر نعش پولیس کے حوالے کر کے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کمال ٹیکسٹائل مل کی بس بلوچنی سٹاپ پر ورکرز کو اتار رہی تھی کہ عقب سے آنیوالے انڈوں سے لوڈ تیز رفتار ڈالہ نے چار ورکرز کو کچل دیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیم موقع پر پہنچی تو 43سالہ کاشف مختار ولد مختار احمد سکنہ محلہ چباںزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا۔ جبکہ 23سالہ محمد اشرف ولد منظور احمد ،18سالہ عثمان غنی ولد شاہ محمد،23سالہ محمد شریف ولد جمیل ساکنان211ر۔ب مجاوارں بری طرح زخمی ہو گئے۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ۔دریں اثنا۔فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تھانہ روڈالہ رو ڈ کے علاقہ 380گ ب موٹروے کے قریب نامعلوم گاڑی نے سڑک عبور کرتے خاتون کو کچل دیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سب انسپکٹر عبدالستار نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ380گ ب کے قریب 50سالہ خاتون سڑک عبور کر رہی تھی کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آ کر لقمہ اجل بن گئی تاہم حادثے کا مرتکب ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر خاتون کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا، متوفیہ کے ورثاء اور حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں