36

بس سے گرنے والا نوجوان ٹائر تلے آکر کچلا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ سلونی جھال کے قریب پائوں پھسلنے سے بس سے گر کر نوجوان ٹائر تلے آ کر کچلا گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 476 گ ب کا رہائشی محمد اظہر ولد افضل گجر فیصل آباد سے سمندری جانے کیلئے بس میں سوار ہوا تو بس کے گیٹ میں کھڑا تھا کہ اس کا پائوں پھسلنے سے چلتی بس کے نیچے گرا اور بس کا ٹائر اس کے اوپر سے گزر گیا اور وہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا، تاہم حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ترکھانی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ نوجوان کی نعش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں