بس نے خاتون کو کچل ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) لاری اڈہ فیصل آباد کے گیٹ پر تیز رفتار بس نے خاتون کو کچل ڈالا’ ڈرائیور موقع سے فرار’ مرنے والی خاتون کی نعش مارچری یونٹ منتقل۔ تفصیل کے مطابق جھنگ کی رہائشی خاتون ارشاد بیگم لاری اڈہ فیصل آباد کے گیٹ پر سواری کے انتظار میں کھڑی تھی کہ گیٹ سے داخل ہونے والی تیز رفتار بس نے مذکورہ خاتون کو کچل ڈالا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ سول لائن پولیس 40منٹ تاخیر سے جائے حادثہ پر پہنچی، مرنے والی خاتون ارشاد بیگم کی نعش مارچری یونٹ منتقل کر دی گئی۔ پولیس نے حادثہ کے مرتکب بس ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں