2

بس ڈرائیور نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا،ایک طالبعلیم جاں بحق،دوسراز خمی

جڑانوالہ(نامہ نگار) بس ڈرائیور نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا ایک طالب جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا،لواحقین کا بس ڈرائیور کیخلاف چمڑیل جھال روڈ بلاک کرکے احتجاج، تفصیلات کے مطابق ستیانہ کے نواحی گاں چک نمبر 232 گ ب کا رہائشی 21 سالہ محمد عبداللہ ولد محمد سلیم جو کہ سی اے کا طالب علم تھا اپنے ساتھی طالب علم عثمان ولد مشتاق کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ کیکر سٹاپ کے قریب تیز رفتار بس ڈرائیور نے دونوں کو کچل دیا جسکے نتیجہ میں طالب علم عبداللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ اس کا ساتھی عثمان شدید زخمی ہو گیا جس کو ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کر دیا لواحقین نے بس ڈرائیور پر غفلت اور لاپرواہی کا الزام عائد کیا ورثا نے چمڑیل جھال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے طالبعلم کی لاش کو تحویل میں لیکرورثا کے حوالہ کر دیا ہے جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس افسران کی جانب سے بس ڈرائیور کیخلاف کاروائی کی یقین دہانی پر لواحقین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں