33

بس کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر ‘ 5 افراد جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ستیانہ روڈ پرگوبند پورہ سٹاپ کے قریب تیزرفتار مسافر کوچ اورٹریکٹر ٹرالی کے المناک حادثہ میں 5افراد جاں بحق اور اس کے مسافر بری طرح زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیموں نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ مسافر کوچ پاکپتن سے فیصل آباد آرہی تھی کہ جب وہ ستیانہ بنگلہ کے قریب واقع 77گ ب گوبند پورہ سٹاپ کے قریب پہنچی توڈرائیور کو مبینہ طورپر نیند آنے سے کوسٹر پیچھے سے ٹریکٹرٹرالی سے ٹکرا گئی تصادم اتنا شدید تھا کہ ٹکرانے کی آواز دوردورتک سنی گئی کوچ میں سوار مسافر اورٹریکٹرٹرالی ڈرائیور بری طرح زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچی تو ٹریکٹرٹرالی کا ڈرائیور 55سالہ انور ولد غلام حیدر سکنہ ملکھانوالہ موقع پر جاں بحق ہوچکا تھا جبکہ دیگر تشویشناک حالت میں بس کے کنڈیکٹر طارق سکنہ راولپنڈی،28سالہ زبیر ولد صدیق سکنہ تاندلیانوالہ،30سالہ یٰسین ولد افتخار اورمرضی پورہ کا رہائشی مشتاق ولد سردار کو ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑگئے جبکہ دیگر زخمیوں 55سالہ سعید،40سالہ عاقبہ،54سالہ عابد ساکنان دبیالپور اور دیگر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر ان کے ورثاء کو اطلاع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں