بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق،خاوند زخمی

جڑانوالہ(نامہ نگار) تیز رفتار بے قابو بس کے ڈرائیور نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا بیوی جاں بحق’ خاوند زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 41گ ب کا رہائشی اسد رضا اپنی بیوی سونیا بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر لنڈیانوالہ سے جڑانوالہ کی جانب آ رہا تھا کہ تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود میں بے قابو تیز رفتار بس کے ڈرائیور نے ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں سونیا بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ اسکے خاوند کو شدید چوٹیں آئیں اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی ہونیوالے اسد رضا کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا جبکہ خاتون کی لاش کو پولیس کے سپرد کر دیا پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں