بس گہری کھائی میں گرنے سے 8 افراد ہلاک

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش سے ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا جہاں ایک مسافر بس گہری کھائی میں گرگئی۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ ضلع سرمور میں پیش آیا جہاں مسافر بس کپوی سے شملہ جا رہی تھی کہ ہری پوردھر کے قریب پہاڑ سے کھائی میں جاگری۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں