بشریٰ انصاری نے رمضان ٹرانسمیشن میں ہدیہ نعت پیش کرکے سماں باندھ دیا

کراچی (شوبز نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے نجی ٹی وی پروگرام میں ہدیہ نعت پیش کر کے سماں باندھ دیا۔بشری انصاری نے رمضان پروگرام میں شرکت کی اور اپنی زندگی سے متعلق مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے۔بشریٰ انصاری نے پروگرام میں میزبان جویریہ سعود کی فرمائش پر ہدیہ نعت پیش کر کے سماں باندھ دیا۔بشریٰ انصاری نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی تبدیل ہوگئی ہے اور شوہر بہت زیادہ عزت دیتے ہیں۔اس پروگرام میں بشریٰ انصاری نے یہ بھی بتایا کہ ان کے ساتھ شوبز نیوز سامان منگوانے میں دھوکا ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں