بشریٰ انصاری نے شوہر کے ساتھ کم وقت گزارنے کی وجہ بیان کر دی

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے شوہر کے ساتھ کم وقت گزارنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر دونوں بالغ ہیں اور ایک دوسرے سے زیادہ ڈیمانڈز نہیں کرتے، اس لیے اپنے مصروف شیڈول کے باوجود ایک دوسرے کی جگہ اور وقت کا احترام کرتے ہیں۔بشریٰ انصاری نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں مداحوں کے اس سوال کا جواب دیا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ کم کیوں نظر آتی ہیں۔اداکارہ نے وضاحت کی کہ وہ اور ان کے شوہر دونوں عمر کے اس حصے میں ہیں جہاں وہ ایک دوسرے کو جگہ دینا جانتے ہیں اور غیر ضروری جھگڑوں یا شکایات سے گریز کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شادی کے وقت وہ اور ان کے شوہر دونوں اپنے اپنے ساتھ رہنے کے عادی ہوچکے تھے، انہیں اکیلے رہتے ہوئے دس سے بارہ سال ہو چکے تھے اور ان کے شوہر کو چار سے پانچ سال ہوچکے تھے۔اداکارہ نے کہا کہ اب وہ اس عمر میں نہیں ہیں کہ ایک دوسرے پر وقت نہ دینے یا پاس نہ بیٹھنے کے شکوے کریں، وہ دونوں ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں