بشریٰ انصاری کو اپنے حالیہ بیان پر سخت تنقید کا سامنا

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو بھارتی آنجہانی گلوکارہ لتا منگیشکر کی ساڑھی اور لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی جراب سے متعلق کی گئی بات پر تنقید کا سامنا ہے، صارفین نے ان کے بیان کو سستی شہرت حاصل کرنے کا طریقہ قرار دے دیا۔بشریٰ انصاری اور ان کی بہن اسما عباس حال ہی میں سما ٹی وی کے پنجابی پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر باتیں کی۔پروگرام کے دوران انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں کی ساڑھی پہننے سے متعلق بھی بات کی اور بتایا کہ انہوں نے میڈم نورجہاں کی بیٹیوں سے اپیل کی کہ وہ انہیں ملکہ ترنم کی کوئی ساڑھی دے دیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی فرمائش پر ملکہ ترنم کی بیٹیوں نے انہیں دو ساڑھیاں دیں، جس میں سے ایک ساڑھی پر مٹی لگی ہوئی تھی اور انہوں نے مذکورہ ساڑھی کو پلاسٹک کی پیکنگ میں محفوظ کرکے رکھ دیا۔بشریٰ انصاری کے مطابق انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں کی پہنی ہوئی ایک ساڑھی پہنی بھی تھی، جس پر ان کی تعریفیں ہوئیں اور ان کے ایک دوست نما مداح نے ان سے شکوہ کیا کہ انہوں نے ملکہ ترنم کی ساڑھی پہنی لیکن لتا منگیشکر کی نہیں پہنی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں