22

بشریٰ بی بی کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی، جس کے بعد بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی۔یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیل اور حفاظتی ضمانت کی درخواست آج سماعت کے لیے مقرر ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات سے بشری بی بی کی طبیعت ناساز ہے، عمران خان کی اہلیہ کو دانت میں تکلیف ہے جبکہ طبیعت خراب ہونے کے باعث سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا عدالت میں بھی پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔اس حوالے سے بشریٰ بی بی کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرادی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی آج عدالت میں میں پیش نہیں ہوسکتیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت انتہائی ناساز ہے، طبیعت ناسازی کے باعث بشریٰ بی بی پیش نہیں ہوسکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں