بشریٰ کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی (بیوروچیف) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26نومبر کے احتجاج پر درج 29مقدمات میں عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں 20مئی تک توسیع کردی۔آج راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بشریٰ بی بی کے خلاف 26نومبر کے احتجاج پر درج 29مقدمات کی سماعت ہوئی تھی۔یہ سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی، اس موقع پر بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے تھے۔عدالت نے بشریٰ بی بی کو تمام مقدمات میں شاملِ تفتیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں