64

بشری بی بی کے لئے آخری موقع

اسلام آباد(بیوروچیف)توشہ خانہ تحائف کی غیر قانونی فروخت پر قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات جاری ہیں، نیب نے سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو پیشی کیلئے آخری موقع دے دیا۔ نیب نے بشری بی بی کو فائنل کال اپ نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 دسمبر کو طلب کرلیا، نوٹس میں بشری بی بی کو صبح 10بجے پیش ہونے کا کہا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے تو آپ کو غیر ملکی معززین سے تحائف ملے، آپ کو غیر ملکی معززین نے تحائف لاکھوں مالیت کے دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں