34

بظاہرنان فائلرزکی سمزبند کرنیکا فیصلہ درست ہے

ٰفیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انجمن تا جران کچہر ی بازار کے تا جر لیڈر رانا سیف الرحمان نے کہاہے کہ وزیر خزانہ کو کسی سے ملے بغیر ٹیکس لگانا چاہیے، کچھ لوگوں کو جیل بھیجنا پڑے تو بھیجیں ریاست کی رٹ قائم کریں، بظاہر نان فائلرز کی سمز بند کرنیکا فیصلہ درست ہے، اگر آپ دکانوں پر ٹیکس نہیں لگاتے تو سب بیکار ہے یہ کیسی حب الوطنی کہ ٹیکس نہیں دوں گا تو ملک کیسے چلے گا معا شرے میں بہتر ی کیسے آئیں گی۔ ابتدا میں ساڑھے 4 ہزار روپے فی دکان سے ٹیکس لینا شروع کرنا چاہیے۔ دکانداروں کی ہڑتال 2دن بھی نہیں چلے گی، جب ایم کیو ایم پاکستان عروج پر تھی اور ہڑتال کرواتی تھی تب بھی شام کو دکانیں کھل جاتی تھیںکہ ن لیگ کی اندرونی سیاست کی وجہ سے دکانداروں پر ٹیکس کا فیصلہ واپس لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں