بغیر لائسنس 3شیر رکھنے پر بریڈنگ فارم سیل’ مقدمہ درج

جڑانوالہ(نامہ نگار) محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس 3جنگلی شیر رکھنے پر پرائیویٹ بریڈنگ فارم کو سیل کرکے مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر لائف رینجر محکمہ وائلڈ لائف جڑانوالہ ندا نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروایا کہ چک نمبر 125 گ ب مولوی والا میں کاشف ولد ظفر ساکن 348 گ ب ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ نے بغیر لائسنس جانوران و پرندگان کی کمپیوٹر بریڈنگ فارم میں 3 جنگلی شیر رکھے ہوئے ہیں اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر کسی وقت بھی نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔ پرائیویٹ بریڈنگ فارم مالک کو بذریعہ نوٹس بھی آگاہ کیا گیا تھا الزام علیہ کی غفلت لاپرواہی کی صورت میں کوئی واقعہ رونما ہو سکتے ہیں جس پر پولیس تھانہ صدر نے پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ اور پنجاب کمپیوٹر وائلڈ لائف مینجمنٹ کمیٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں