بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ پر ٹرین کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاندلیانوالہ کے علاقہ 427 گ ب میں بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ پر ٹرین کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار تین افراد بری طرح زخمی ہو گئے، مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا’ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات میں کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں’ انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے ریلوے کراسنگ پر فوری طور پر پھاٹک اور حفاظتی انظامات کئے جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو مزید خطرات سے بچایا جا سکے۔ تفصیل کے مطابق 427 گ ب کے رہائشی احمد وغیرہ موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ ریلوے کراسنگ کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر بری طرح زخمی ہو گئے۔ تاہم ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں دو کی حالت تشویشناک حالت بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں