62

بغیر ہیلمٹ پٹرول نہ دینے کا نوٹیفیکیشن معطل

لاہور (بیوروچیف ) لاہور ہائیکورٹ نے ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کا جاری کردہ نوٹیفکیشن معطل کر دیا تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بغیر ہیلمٹ پٹرول کی سیل پر پابندی کے خلاف شہری عرفان بشیر کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نوٹیفکیشن کے ذریعے پیٹرول پمپ پر بغیر ہیلمٹ سیل پر پابندی لگا دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ محض نوٹیفکیشن کے ذریعے کس طرح پیٹرول دینے پر پابندی لگائی جاسکتی ہے؟ عدالت نے موقف اپنایا کہ ایسا کیا جانا آئین کے بنیادی حقوق کی نفی ہے ،مناسب ہے حکومت معاملے پر قانون سازی کرے۔ بعد ازاں عدالت نے حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں