تاندلیانوالہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ محترمہ اقصی امتیاز کی زیرِ صدارت ریونیو ریکوری، سرکاری بقایا جات، پلس ونڈا جات اور دیگر ریونیو امور کے حوالے سے میٹنگ. میٹنگ میں تحصیلدار تاندلیانوالہ سہیل انور خاں نیازی ,نائب تحصیلدار سرکل ماموں کانجن تحصیل تاندلیانوالہ عبدالغفور سمیت تمام ریونیو سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریونیو ریکوری کی موجودہ صورتحال، سرکاری واجبات کی وصولی، پلس ونڈا جات کی تفصیلات اور دیگر انتظامی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ نے ریونیو ریکوری کے اہداف ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری بقایا جات کی وصولی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔




