53

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

لاہور(سپورٹس نیوز) ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 23 نومبر سے لاہورمیں ہو گا، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، ساتھ افریقا، نیپال ،افغانستان اور پاکستان کی بلائنڈ ٹیمیں ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گی۔افتتاحی میچ ساتھ افریقااور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا،بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں 25 نومبر کو مدمقابل ہوں گی،غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ 21 نومبر تک مکمل ہوجائے گا۔ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب 22 نومبر کو لاہورمیں منعقد ہوگی،افتتاحی میچ سمیت ایونٹ کے 15 میچز کی میزبانی لاہور کرے گا، سیمی فائنلز اور فائنل سمیت 9 میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں