بلائنڈ کرکٹ کونسل کا17 کھلاڑیوں کو اعزازیہ دینے کا اعلان

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے 17کھلاڑیوں کو اعزازیہ دینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق اعزازیہ ڈومیسٹک ایونٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو دیا جائے گا جب کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل 3مختلف کیٹگری میں کھلاڑیوں کو اعزازیہ دے گی۔اے کیٹگری میں 2کھلاڑی نثار علی اور محمد راشد کو رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں