فیصل آباد (پ ر) پاکستان سنی تحریک کے (فلا حی شعبہ ) اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے زیر اہتما م ”لنگر کیمپ ” مدنی ہوٹل نورپور ملت روڈلگایا گیا ۔ کیمپ کی صدارت ڈویژنل صدر پروفیسر محمد آصف رضاقادر ی نے کی۔ مہمان خصوصی ڈویژنل جنر ل سیکرٹری حافظ محمد یاسر مدنی اور محمد فیاض قادری تھے ، اس موقع پر پی یس ٹی کے ڈویژنل صدر پروفیسرمحمد آصف رضاقادری خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی مفادات کو اپنے مسلمان بھائی بہن کے لیے قربان کرنا اصل کامیابی ہے۔بلاتفریق انسانیت کی خدمت اسلام کی بنیادی تعلیمات میں سے ہے۔ملکی سیاست کو ملک و قوم کی خدمت کے لیے استعمال کیا جائے ۔انسانیت کی خدمت کو اپنا وطیرہ بناکر آخرت کی کامیابیو ں کو سمٹیا جا سکتا ہے ۔نئے سال کے آغاز کے ساتھ نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر دکھی انسانیت کی خدمت کاعزم کرنا ہو گا ۔ملک اس وقت نازک موڑ سے گزر رہا کمز و ر معیشت اور دہشت گردی جیسے مسائل کو حل کر نے کیلئے حکومت عملی اقدامات کرے۔
48