29

بلال اشرف بسرا دوبارہ گرفتار ‘ سیکرٹری بار کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے سابق صدر و تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کے ٹکٹ ہولڈر بلال اشرف بسرا ایڈووکیٹ جیل سے رہا ہونے کے بعد دوبارہ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔ پولیس انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرلے گئی جبکہ DBAکے سیکرٹری رانا بابر ایڈووکیٹ کی گرفتاری کے لئے پولیس کی بھاری نفری نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا مگر وہ پولیس کے ہاتھ نہ لگ سکے۔ تفصیلات کے مطابق دو ہفتے قبل پولیس کی بھاری نفری نے بار روم پر چھاپہ مار کر سابق صدر بلال اشرف بسرا ایڈووکیٹ ٹکٹ ہولڈر PTIحلقہ پی پی 112اور سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی ‘ان کے بھائی جنید افضل ساہی کو گرفتار کر لیا تھا۔ تاہم بعد میں جنید افضل ساہی اور علی افضل ساہی کو پولیس نے چھوڑ دیا جبکہ بلال اشرف بسرا ایڈووکیٹ کو 3ایم پی او کے تحت جیل میں نظربند کر دیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے ان کی نظربندی کے احکامات ختم کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس پر جیل حکام نے انہیں رہا کر دیا مگر جیل کے باہر آتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں