93

بلال اصغر وڑائچ وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن برائے جیل خانہ جات نامزد

لاہور(بیوروچیف)گوجرہ سے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری بلال اصغروڑائچ وزیراعلی پنجاب کے فوکل پرسن برائے جیل خانہ جات نامزد’عہدہ صوبائی وزیر کے برابر ہوگا’نوٹیفکیشن جاری’وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے گوجرہ سے منتخب ہونیوالے ایم پی اے چوہدری بلال اصغروڑائچ کوفوکل پرسن برائے جیل خانہ نامزد کردیا’چوہدری بلال اصغروڑائچ کا عہدہ صوبائی وزیرکے برابر ہوگا’وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے احکامات پرایم پی اے چوہدری بلال اصغروڑائچ کی بطورفوکل پرسن برائے جیل خانہ جات نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا’یاد رہے کہ چوہدری بلال اصغروڑائچ گوجرہ سے آزاد رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے اورانہوں نے گزشتہ دنوں ہی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں