1

بلال بدر چوہدری کی جیت ن لیگ کے کارکنا ن کی جیت ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار) وزیر مملکت برائے داخلہ و سینیٹر طلال چوہدری نے جڑانوالہ آمد پر پاکستان مسلم لیگ ن سابق سٹی کونسلر خان نعمان خان کے ڈیرے علوی پارک میں کارکنان سے ملاقات کی اور ضمنی الیکشن میں بھرپور سپورٹ و حمایت پر خان نعمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکے بھائی بلال بدر چوہدری کی جیت ن لیگ کے کارکنان کی جیت ہے طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ایک سیاسی جماعت ملک میں عدم استحکام پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے انکے سیاسی عزائم کھل کر سامنے آ چکے ہیں قوم انکے چہروں سے بخوبی واقف ہو چکی ہے ن لیگ ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، طلال چوہدری نے خان نعمان خان کی سفارش پر اہلیان علوی پارک کے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ انکے گھروں کی چھتوں کے اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج تاروں کو مناسب طریقہ سے ہٹایا جائے گا اور علوی پارک کی گلیوں میں سولنگ اور سیوریج سسٹم کو آپ گریڈ کیا جائیگا۔ جس پر اہلیان علوی پارک نے طلال چوہدری کی کاوش کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں