37

بلال بسرا کی غیر قانونی حراست عدالت نے درخواست نمٹا دی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی لاہور کے جج جسٹس انوارالحسن پنوں نے پولیس کی طرف سے سابق صدر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن فیصل آباد بلال احمد بسرا ایڈووکیٹ کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی پولیس نے بلال بسرا کو ہتھکڑی لگا کر سخت پہرہ میں عدالت کے روبرو پیش کیا ۔یاد رہے بیرسٹر حسن صفدر خان نے عدالت میں درخواست گزاری تھی کہ سابق ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد بلال احمد بسرا ایڈووکیٹ 17مئی سے لاپتہ ہیں عدالت بازیاب کروائے عدالتی حکم پر بلال بسرا کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد فاضل جج نے بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں