بلال عباس’ ہانیہ عامر کے نئے ڈرامے’ میری زندگی ہے تو، کا ٹیزر جاری

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال عباس خان اور اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی روم کام ڈرامہ سیریل میری زندگی ہے تو کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔نجی ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریز “میری زندگی ہے تو کے پہلے ٹیزر میں ہانیہ عامر اور بلال عباس خان نے اپنی شاندار کیمسٹری سے اسکرین پر دھوم مچا دی ہے۔نجی ٹی وی نے اپنے یوٹیوب چینل پر آنے والے روم کامیڈی ڈرامہ سیریل کا پہلا ٹیزر جاری کردیا، اس ڈرامے میں شوبز کے معروف اداکار بلال عباس خان اور اداکارہ ہانیہ عامر آنے والے ڈرامہ سیریل میں پہلی بار اسکرین شیئر کریں گے۔ٹیزر میں بلال اور ہانیہ کی جوڑی نے ناظرین کا دل جیت لیا ہے، بلال عباس کو ایک دلکش لیکن مزاحیہ کردار میں دیکھا گیا، جو ہانیہ اور اس کے والد کو شادی کیلئے راضی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔جاری کردہ ٹیزر کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا ہے “خوبصورت، پیارا، خالص کمال! سب سے زیادہ منتظر جوڑی۔ہانیہ عامر اور بلال عباس خان۔اس ڈرامے کی کہانی محبت، جذبات اور رشتوں کے گرد گھومتی دکھائی دیتی ہے، جو تمام عمر کے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی، ڈرامہ میری زندگی ہے تو کو جلد ہی ریلیز کیا جائے گا جبکہ ناظرین بھی ان کی آن اسکرین کیمسٹری دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں