ساہیانوالہ(نامہ نگار)جھمرہ کی معروف سیاسی شخصیت بلال ملہی کو بطور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز فیسکو ملک تحسین اعوان کے ایڈوائزر کے عہدے تعینات کردیا گیا بی او ڈی چیئرمینکی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چک جھمرہ کا عہدہ بھی بلال ملہی کے پاس ہے بی او ڈی چیئرمینملک تحسین اعوان نے فیسکو کے متعلق کاموں کو عوامی دہلیز پر حل کروانے کے لیے تحصیل سطح پر بلال ملہی کو کوآرڈینیٹر کے عہدے پر فائر کیا بلال ملہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیاہے کہ چیئرمین بی او ڈی فیسکو کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے عوام کی بھرپور مدد کرونگا انہوں نے کوآرڈینیٹر کااہم عہدہ دینے پر ملک تحسین اعوان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
