13

بلال چوک میں چائنا نمک فروخت کرتے دکاندار گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بلال چوک سمن آباد میں چھاپہ مار کر غیرقانونی طور پر چائنا نمک فروخت کرتے دکاندار پکڑلیا اور بھارتی مقدار میں چائنا نمک برآمد کر کے مقدمہ درج کروا دیا، تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر کومل عدنان نے اپنے عملہ کے ہمراہ سمن آباد بلال چوک میں واقع شاہد حسین کی شاپ پر چھاپہ مارا تو وہاں پر بھاری مقدار میں چائنا نمک برآمد کیا۔ حکومت پنجاب نے چائنا نمک کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔ جس پر دکاندار کو حراست میں لیکر پولیس کے حوالے کردیا۔ سمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں