27

بلال یاسین کے فیصل آباد میں ریسٹورنٹس ، فوڈ پوائنٹس ، سلاٹر ہائوس پر چھاپے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا فیصل آباد میں کریک ڈائو ن ، صوبائی وزیر خوراک کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کے کوہ نور پلازہ میں واقع معروف ریسٹورنٹس، فوڈ پوائنٹس پر چھاپے، 3لاکھ کے جرمانے عائد، سلاٹر ہائوس کو وارننگ جاری، مقدمہ درج ، 1من سے زائد غیر معیاری گوشت اور مچھلی تلف، سٹوریج ایریا انتہائی گندا، بدبودار ماحول، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹ بھی نہیں تھے۔ تیار خوراک پر تاریخ اجرا اور ایکسپائری ڈیٹ عدم موجود، فریزر میں مردہ مکھیوں مچھروں کی بھرمار پائی گئی۔ پروسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں اور ٹوٹے فرش پر ایکسپائر اجزا سے خوراک کو تیار کیا جارہا تھا۔پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزی پر جرمانے اور مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ خوراک میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں، ملاوٹ کا جڑ سے خاتمہ حکومت پنجاب کا مشن ہے۔ عوام کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کا کاروبار بند کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے جڑ سے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں