6

بلاول بھٹوزرداری عوامی طاقت سے وزیر اعظم ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے رہنما اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 114چوہدری شکور گجر نے کہا ہے کہ پچھلے دنوں ایوان صدر میں چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی بریفننگ پر کچھ سیاسی بونے پریشان ہیں انکے اوسان خطا ہو چکے ہیں، بلاشبہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے ملکی مسائل، معیشت، صحت تعلیم، توانائی ، انفراسٹرکچر اور سماجی ترقی سمیت تمام اہم شعبوں پر جامع اور واضح روشنی ڈالی انہوں نے مزید کہا کہ بریفننگ کے دوران ان کے انداز گفتگو میں سیاسی بصیرت منصوبہ بندی اور قیادت کی جھلک نظر آئی، بلاشبہ موجود و سیاسی منظر نامہ میں بلاول بھٹوزرداری سب سے زیادہ تعلیم یافتہ، مہذب جمہوری اقدار کے حامل اور ذہین سیاستدان و لیڈر ہیں ان کی قیادت میں ملک مستحکم اور روشن مستقبل کی راہ میں گامزن ہونے کی امید ہے انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زردا ر ی کی واضح سوچ معروضی تجزیے اور تمام شعبوں میں جامع نظر ثانی واقعی قابلِ تعریف و قابلِ ستائش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں