10

بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کی جدوجہد تیز کرینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ٹکٹ ہولڈر پی پی 118حاجی ملک ذوالفقار علی نے نئے سال 2026کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھ حکومت عوامی خدمت ، ترقی اور خوشحالی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے، اور 2026میں سندھ بھر میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہی وہ واحد قومی رہنما ہیں جو نو جوانوں، کسانوں، مزدوروں اور مظلوم طبقات کی حقیقی آواز بن چکے ہیں۔ سندھ کی عوام کو چاہیے کہ وہ بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط، خود مختار اور خوشحال ریاست بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں