36

بلاول بھٹو25جنوری کو تاشقند جائیں گے

تاشقند (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 25 جنوری کوتاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 26ویں وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، سفارتی ذرائع کے مطابق رواں برس اقتصادی تعاون تنظیم کا وزارتی اجلاس “ربط کے استحکام کا سال” کے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے ۔اجلاس کی صدارت سیکریٹری جنرل اقتصادی تعاون تنظیم خسرو نظیری کریں گے۔ اجلاس میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سالانہ ورک پلان کی منظوری دی جائے گی، سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ متعدد شریک ممالک کے وزرائے خارجہ، قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر خارجہ دورہ تاشقند میں افغانستان پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔افغانستان پر تاشقند سمٹ میں پاکستان، ایران اور بھارت سمیت 20 سے زائد ممالک شریک ہوں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ تاشقند میں وزیر خارجہ ازبک قائمقام ہم منصب بختیار سیدوو سے ملاقات کریں گے، ورزیر خارجہ کی ازبک صدر شوکت میرزوزئیو سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ملاقاتوں میں خطے کی باہمی ربط، علاقائی تعاون پر گفتگو کی جائے گی۔پاک، ازبک تعلقات، افغان صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں