56

بلاول نے ن لیگ کا نیا نام رکھ دیا

تھرپاکر(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ8 فروری کو عوام سرپرائز اور پاکستان مہنگائی لیگ کو شکست دیں گے، عوام نے پانچ سال سلیکٹڈ راج بھگتا ہے اب آگے کوئی سلیکٹڈ راج قبول نہیں، جو کمرے میں بیٹھ کر اپنے لئے نتائج بنوا رہے ہیں انہیں جواب عوام دیں گے، عوامی حکومت آنے والی ہے، اشرافیہ کو نہیں،عوام کو فائدہ ہوگا، پاکستان کے عوام اِس بار کسی سازش اور سلیکٹڈ راج کو قبول نہیں کریں گے۔ الیکشن کے دوران عوام کے پاس دو تین جماعتوں کی چوائس ہوگی۔ ایک طرف جناح ہاوس اور اداروں پر حملہ کرنے اور سانحہ9 مئی کی ذمے دار پی ٹی آئی ہوگی، جسے عوام ضرور مسترد کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں