46

بلاول کا”بلا” نہ ملنے پر PTI سے اظہارہمدردی

قمبر شہداد (نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دباؤ میں ہمارے امیدواروں کو تیر کا نشان نہیں دیا جارہا ہے، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جسے عوام کا اعتماد حاصل ہے، اب ہمیں الیکشن قریب نظر آر ہے ہیں،تیر اور شیر کا مقابلہ ہے، عوام تیر کا ساتھ دیں گے ۔قمبر شہداد کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم کافی عرصے سے جاری ہے، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہیجسے عوام کا اعتماد حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدان نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں، تقسیم اور نفرت کی سیاست نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سیاسی مقابلہ نہیں کرتی، وہ سیاسی مخالفین کو پچ سے ہی آؤٹ کرنا چاہتی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کو پارٹی نشان نہیں دیا جارہا، مسلم لیگ (ن) کے دباؤ پر پارٹی امیدواروں کو تیر کا نشان نہیں دیا جارہا، ن لیگ اکیلے کھیلنا چاہتی ہے، تیر اور شیر کا مقابلہ ہے، عوام تیر کا ساتھ دیں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کہا تھا الیکشن ہوں گے، الیکشن سے بھاگنے والوں کو نقصان ہوا، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ نہیں چاہتے کسی سیاسی جماعت کو انتخابی نشان سے محروم کیا جائے ، انتخابی نشان نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں سے ہمدردی ہے ۔ الیکشن نزدیک آرہے ہیں ہم نے پاکستان پیپلز پارٹی کا معاشی معاہدہ پیش کیا ہے ،طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں 10نکاتی معاشی معاہد ہ پیش کررہے ہیں ،سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کریںگے ،عوام نئی سوچ کا ساتھ دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں