61

بلاول کا 2روز پہلے ہی پارلیمنٹ کو الوداع

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے آج قومی اسمبلی میں خصوصی طور پر شرکت کی اور الوداعی تقریر کرتے ہوئے دو دن پہلے ہی ایوان کو خیرباد کہہ دیا۔میاں اور زرداری کو صحیح فیصلے لینے کا مشورہ، معنی خیز جملہ موضوع بحث بن گیا پارلیمنٹ ہاوس سے روانگی کے وقت انہوں نے اپنے چیمبر کے سٹاف، بعض وزرا اور ارکان پارلیمنٹ سے بھی الوداعی ملاقات کی۔ اپنی تقریر کے دوران ایک موقعہ پر جب بلاول بھٹو نے جو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بھی ہیں یہ کہا کہ میاں اور زرداری کو ایسے فیصلے لینے چاہیے کہ آگے جا کر میرے اور مریم نواز کے لیے سیاست آسان ہو مشکل نہ ہو۔ تو ایوان میں موجود دونوں پارٹیوں کے ارکان نے ڈیسک بجائے اور بعد میں بلاول بھٹو کا یہ معنی خیز جملہ پارلیمنٹ ہاوس کی راہداریوں میں موضوع بحث رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں