بلدیاتی الیکشن میں باوقار امیدوار میدان میں اتاریں گے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجرنے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول آ نے اورحلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد متحرک ہونے کا اعلان کردیاہے اور انہوں نے فرسودہ نظام کے خلاف این اے101سے باوقاراورباکردار امیدوارمیدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں تمام برادریوں کی نمائندگی ہوگی-ان کاکہناتھاکہ بلدیاتی الیکشن میں ایسے امیدوارمنتخب کرنے کی ضرورت ہے جواپنے علاقوں میں تعمیروترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں عملی طور پر اقدامات اور عوام کی خدمت کرسکیں- انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر عوامی مشکلات کاخاتمہ منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے-انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعدوہ خوداپنی سیاسی ٹیم کے ساتھ مشاورت اورامیدواروں کے ساتھ رابطے کریں گے امیدوار بھی ان سے رابطہ کرسکتے ہیں-انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنان فرسودہ نظام کے خلاف ان کے دست بازوبنیں اورتمام سیاسی جماعتوں کوباورکروائیں کہ اصل طاقت کارکن ہی ہوتے ہیں-اللہ تعالی کی مہربانی سے ان کے حمایت یافتہ امیدوارواضح اکثریت سے منتخب ہوں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں