50

بلدیاتی الیکشن کیلئے نئی حلقہ بندیوں کی تشکیل کا کام شروع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے 41اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں جو کہ یونین کونسل کی سطح پر حلقہ بندیوں اور ووٹرز کے اعتراضات دور کرینگی۔ تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل تنویر الحسن کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے سیکشن 222 آف الیکشن ایکٹ 2017ئ، سیکشن10 آف پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ازسرنو تشکیل دی جا رہی ہے۔ جس کے تحت پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں لوکل گورنمنٹ اور بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کیلئے حلقہ بندیوں کی تشکیل کیلئے حلقہ بندی کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد شہر میں ڈائریکٹر الیکشن کمیشن (DEC) ٹو کی کنوینئر اور ڈی ای سی ون اور الیکشن آفیسر (EO)ون ممبر ہونگے۔ ضلع جھنگ کیلئے ڈی ای سی جھنگ کنوینئر’ ای او جھنگ اور اے سی جھنگ ممبر ہونگے۔ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کیلئے ڈی ای سی ٹوبہ ٹیک سنگھ کنوینئر’ ای او ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ ممبر ہونگے اور ضلع چنیوٹ کیلئے ڈی ای سی چنیوٹ کنوینئر اور ای او چنیوٹ اور اے سی چنیوٹ حلقہ بندیوں کمیٹیوں کے ممبران ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں