15

بلدیاتی انتخابات کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے

کمالیہ(نامہ نگار)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ ملک میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد وقت کی اہم ضرور ت ہے تاکہ عوام کو ان کے مسائل کا حل ان کی دہلیز پر میسر آ سکے۔ بلدیاتی نظام کے بغیر جمہور یت مکمل نہیں ہو سکتی اور عوامی مسائل کا مثر حل ممکن نہیں۔ کمالیہ میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ادارے عوام اور حکومت کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ نچلی سطح پر منتخب نمائندے اپنے علاقوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوتے ہیں اور ان کا حل بھی زیادہ مثر انداز میں کر سکتے ہیں، جبکہ بیوروکریسی کے ذریعے مسائل حل کرنے کا نظام سست اور غیر مثر ثابت ہو رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں