بلدیاتی ایکٹ 2025ضلع کونسل ختم ،ڈپٹی کمشنر ضلعی چیئرمین ہوگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2025ء کی منظوری دیدی۔ جس کے تحت صوبہ بھر اضلاع میں ضلع کونسل کو ختم کر دیا گیا۔ضلعی چیئرمین متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر ہو گا۔ مقامی حکومت کی اکائی یونین کونسل ہو گی۔ پنجاب بھر کے تمام اضلاع کولوکل گورنمنٹ یونٹس میں تقسیم کیا جائے گا۔ بلدیاتی الیکشن میںشہر یونین کونسل ارکان کی کل تعداد 13ارکان پر مشتمل ہو گی۔ یونین کونسل کے 9جنرل کونسلر کو براہ راست منتخب کیا جائے گا۔ جبکہ ایک خاتون کونسلر، ایک اقلیتی کونسلر، ایک یوتھ کونسلر اور شہری حدود میں لیبر کونسلر اور دیہی علاقوں میں کسان کونسلر کی خصوصی نشستیں رکھی گئی ہیں۔ یونین کونسل میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کا چنائو ہائوس کے منتخب ارکان کریں گے ۔ پھر تحصیل کونسل ہو گی جس کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا چنائو ہائوس کے منتخب ممبران کریں گے۔ جبکہ شہری علاقوں میں ٹائون کارپوریشن بنیں گی جس کا ایک میئر اور ڈپٹی میئر ہونگے، ضلع مری کو چھوڑ کر صوبہ بھر کر تمام شہروں میں میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی میں چیئرمین ، وائس چیئرمین ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں