بلدیاتی سیاست عوامی خدمت کی نرسری ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجرنے کہاہے کہ متوقع بلدیاتی انتخابات میں این اے101کی تمام یونین کونسلوں میں ان کے حمایت یافتہ امیدوارمیدان میں ہوں گے جو کامیاب بھی ہوں گے اورعوامی خدمت بھی کریں گے-یہ فیصلہ اس لئے کیا ہے کہ عوام اورباالخصو ص غریب نچلی سطح پر مشکلات سے فوری نجات حاصل کرسکیں-سیاسی کارکنوں اور اپنی سیاسی ٹیم کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلدیات سیاست اور عوامی خدمت کی نرسری ہیں منتخب بلدیاتی نمائندوں کوبااختیار ہوناچاہئے اراکین اسمبلی کی مداخلت بھی نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ٹیم کے ساتھ الیکشن کی پوری تیاری کررہے ہیں الیکشن جماعتی ہوں یاغیرجماعتی ان کے حمایت یافتہ تمام امیدوارواضح اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوں گے ایسے امیدوارمیدان میں اتارے جائیں گے جو باوقار اور باکردار ہوں گے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ان کے حلقہ سے ان کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں