45

بلدیہ ساہیوال شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے متحرک

ساہیوال(بیوروچیف) کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید کے احکامات پرمیونسپل کارپوریشن ساہیوال اور لوکل گورنمنٹ ساہیوال شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے دن رات مصروف عمل،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، چیف آفیسر کارپوریشن اشفاق احمد اور چیف سینٹری انسپکٹر ڈاکٹر ریاض نے صبح سویرے میونسپل کارپوریشن کے عملے کی حاضریوں کو چیک کیا اور مختلف شاہراہوں کو صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گندگی پھیلانے والے افراد کے خلاف کاروائی کی گئی اور جرمانے بھی عائد کیے گئے۔چیف آفیسر کارپوریشن اشفاق احمد اور چیف سینٹری انسپکٹر ڈاکٹر ریاض نے عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ساہیوال بھر کی مین شاہراہوں پر گندگی پھیلانے سے گریز کریں اور ساہیوال شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں لوکل گورنمنٹ اور میٹروپولیٹن کا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں