منڈی صادق گنج (نامہ نگار) بلدیہ ملازمین پر پیسے لینے کا الزام ثابت نہ ہو سکا۔ گزشتہ دو روز قبل مقامی وٹسپ ایپ گروپوں زیر گردش میسیجز کے ذریعے بعض بلدیہ اہلکاران پر الزام عائد کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے اپنے ہی ساتھی ملازم سے پیسوں کی ڈیمانڈ کی ہے جس پر ضلع کونسل افسران کی جانب سے چیف آفیسر اربن یونین کونسل منڈی صادق گنج زمان بھٹی کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا جس پر چیف آفیسر اربن یونین کونسل زمان بھٹی نے متاثرہ ملازم ندیم کو بلایا جس کا کہنا تھا کہ مجھ سے ایسی کوئی ڈیمانڈ کسی ملازم کی جانب سے نہیں کی گئی اور یہ سب بے بنیاد باتیں جو مجھ سے منسوب کی گئی ہیں میں ان کی تردید کرتا ہوں۔
44