37

بلدیہ کی تمام خدمات ایک کلک پر

لاہور (بیوروچیف) حکومت پنجاب نے بلدیہ کی تمام خدمات ایک کلک پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر بلدیات عامر میر نے بتایا ہے کہ شہریوں کی سہولت کیلئے1198ہیلپ لائن کے اجرا کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ میونسپل سروسز سے آگاہی،شکایات کیلئے کمپلینٹس مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم بنادیاگیا۔ میونسپل سروسز بارے آگاہی ،شکایات کے جدید سسٹم کاافتتاح نگران وزیراعلی کریں گے۔عامر میر نے بتایا کہ شہری میونسپل سروسز کے بارے میں شکایات گھر بیٹھے درج کرا سکیں گے۔شکایات کیلئے بلدیہ کی ہیلپ لائن،موبائل ایپ ،ویب پورٹل اور واٹس ایپ سروس استعمال کی جاسکے گی۔بلدیہ کی 1198 ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔کمپلینٹ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کی ہیلپ لائن ہفتے میں 7 دن اور 24 گھنٹے دستیاب ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں