ساہیوال(بیوروچیف) ساہیوال میونسپل کارپوریشن اور ٹاؤن کمیٹی کمیر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرکوڑا کرکٹ ڈالنے کیلئے رکھے گئے ڈرم اور ٹرالیاں غائب اعلی حکام نوٹس لیں۔کمیر شہر میں کوڑا کرکٹ وغیرہ کو ایک جگہ پھینکنے کیلئے گلی محلوں اور بازاروں میں لوہے کے ڈرم اور ٹرالیاں رکھی گئیں تھیں جس سے گندگی کے ڈھیر نہیں لگتے تھے۔ آہستہ آہستہ وہ ڈرم اور ٹرالیاں غائب ہونا شروع ہوگئیں۔ جس کی کئی بار نشاندہی کی گئی لیکن کوئی کاروائی نہ ہوئی اور اس طرح ایک طرف تو لاکھوں روپے کے ڈرم،لوہے کے پائپ اور ٹرالیاں غائب کیں یا خردبرد کر لی گئیں تو دوسری طرف گلی محلوں اور بازاروں میں خود ساختہ فلتھ ڈپو بن گئے۔ تیز ہوا سے یہ گندگی اور غلاظت اڑ اڑ کر گلیوں اور بازاروں میں پھر سے پھیل جاتی ہے اور شہر بھر میں کوئی بھی سرکاری جگہ فلتھ ڈپوز کیلئے مخصوص نہ ہے۔ کمیر کے عوامی سماجی اور اصلاحی حلقوں نے کمشنر ساہیوال۔ ڈی سی ساہیوال اور ایڈ منسٹریٹر بلدیہ کمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر بھر میں مخصوص جگہوں پر فلتھ ڈپو بنوائیں۔ گلیوں بازاروں اور محلوں میں ڈرم اور ٹرالیاں رکہوائیں اور پہلے سے رکھے گئے ڈرم اور ٹرالیاں کہاں گئیں اس کی بھی انکوائری کرائیں۔
30