گوجرہ (نامہ نگار)میونسپل کمیٹی گوجرہ میں پودے لگا نے کی ایک تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں اسسٹنٹ کمشنر گو جرہ رضوان اشرف نے پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت وطن عزیز کوکلین اینڈ گرین بنانے کیلئے دن کوشاں ہے۔ جس کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز کیاگیاہے جس میں ملک کے ہر فرد کو چاہئے کہ وہ اپنے اپنے حصہ کا پودا لگاکر اس کار خیر میں صدقہ جاریہ سمجھ کرحصہ ڈالیں اور شجر کاری مہم کا حصہ بنیں تاکہ ماحول لیاتی آلودگی کے خطرات سے نمٹا جاسکے۔ اور اپنی آنے والی نسلوں کو صحت مند ماحول مہیا کر نے میں مدد مل سکے۔تقریب کے موقع پر دیگر شخصیات نے بھی پودے لگائے۔
41