گوجرہ(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی گوجرہ کی طرف سے سائن بورڈٹیکس ،چھپر ٹیکس اور پانی ٹیکس میںساڑھے سات سو فیصدٹیکسوں میں اضافہ کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے۔میونسپل کمیٹی کی طرف سے سائن بورڈزکا ٹھیکہ ساڑھے سات سو فیصدبڑھا کر دیا گیاٹھیکیدار نے دکانداروں سے وصولی شروع کی تو تاجروں نے سیکرٹری بلدیات کواس کے متعلق درخواست گزاری جس پر سیکرٹری بلدیات نے فیصلہ کیاکہ میونسپل کمیٹی گوجرہ تاجر وں کو اعتماد میں لے کراس کا ٹھیکہ دوبارہ کرکے اورٹھیکیدارکو سائن بورڈٹیکس لینے سے روک دیاجس پرمیونسپل کمیٹی گوجرہ نے سیکرٹری کے احکامات پر عمل درآمد نہ کیا اور دو ماہ گزرنے کے بعد دوبارہ ٹھیکیدارکی طرف سے وصول کا عمل شروع کیاگیا تو دکاندار سراپا احتجاج بن گئے اور کتبے اٹھا کر عائد کر دہ ٹیکسوں کے خلاف احتجاج کیا۔اور مطالبہ کیاکہ سیکرٹری بلدیات کے احکامات کے مطابق میونسپل کمیٹی گوجرہ ریٹس کم کر کے دو بارہ ٹھیکہ دے۔احتجاج کی اطلاع پراسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر رضوان اشرف کی ہدایت پر ایم اوآرتوصیف الرحمن نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور اس مسئلہ کوحل کر نے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔
40