25

بلوچستان ‘ شاہراہوں سے سکیورٹی چیک پوسٹیں ختم کرنے کاحکم

کوئٹہ (نامہ نگار)بلوچستان کابینہ نے وفاقی اور صوبائی سیکیورٹی اداروں کو شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹیں فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دے دیا۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکیورٹی چیکنگ کی آڑ میں سڑکوں پر قائم چیک پوسٹوں کے قیام پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا گیا۔کابینہ نے تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی سیکیورٹی اداروں کو شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹیں فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر شاہراہوں پر چیک پوسٹ قائم نہیں کرے گا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ چیک پوسٹ کا قیام محکمۂ داخلہ کی اجازت سے مشروط ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں