بلوچستان میں تعصب کی بناء پر قتل کرنے پر اظہار تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) شہر بھر کی سماجی ، مذہبی اور تاجر تنظیمو ں کے رہنمائوں الحاج میاں منیر احمد نورانی ، شیخ یاسین قادری، چوہدری عارف منصب علی زین ، شیخ منصور احمد ، حاجی بشیر احمد نورانی اور احمد قادری نے بلوچستان میں نو مسلما نو ں کو بغیر کسی جرم کے تعصب کی بنا کر نے پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمران کہاں ہیں۔ پولیس اور دیگر ادارے کیا کررہے ہیں۔ اگر ایسے واقعات کی روک تھام نہ کی گئی تو خدانخواستہ ملک خانہ جنگی کا شکار ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کی قومی کانفرنس منعقد کرائی جائے اور صوبوں میں پایاگیا تعصب ختم کرکے وطن عزیزپاکستان میں یکجیتی اور رواداری کا قیام عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ قیام امن کیلئے خصوصی توجہ دی جائے اور عوام کی جان ومال کا تحفظ کیا جائے۔ تاکہ آئندہ ایسے دلخراش واقعات نہ ہوسکیں۔ انہوں نے مرحومین کے اہل خانہ اظہار تعزیت کرتے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومین کی بخش فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں